سندھ حکومت نے کسی بھی شہر میں کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے: شاہی سید
کراچی: (دنیا نیوز) اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا کہ سندھ حکومت نے عہد کر رکھا ہے کہ کسی بھی شہر میں کام نہیں کرنا۔
اے این پی رہنما شاہی سید نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈٹی ہوئی ہے کہ لوگوں کے لئے کچھ نہیں کرنا، پہلے ٹین پرسنٹ کی باتیں ہوتی تھیں اب لگتا ہے سو فیصد کمیشن ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں پانی نلکوں سے نہیں بلکہ ٹینکر کے ذریعے خرید کر حاصل ہوتا ہے، تجاوزات کے نام پر مخصوص علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی آگ لگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کا کردار باعث خوشی ہے، افغانستان سے بھی مسائل کو حل کیا جانا چاہئے، جنگیں مسائل کا حل نہیں، حکمران اپنی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔