وادی نیلم میں جیپ ٹریفک حادثے کا شکار ہونے سے 3افراد جاں بحق

وادی نیلم:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں جیپ حادثے کا شکار ہونے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جاگراں بٹگراں کے مقام پرپیش آیا، جس میں 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور تین زخمی بھی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں