منڈی بہاؤالدین: فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) تھانہ میانہ گوندل میں فائرنگ کر کے نوجوان ناصر اقبال کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کامران عامر خان کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزم ضیغم عباس عرف علی رضا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ملزمان کی چند روز قبل مقتول سے تلخ کلامی ہوئی تھی، تھانہ میانہ گوندل پولیس نے 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں