ڈی سی لاہور کی زیر قیادت معرکہ حق کی مناسبت سے پُرجوش سائیکل ریلی کا انعقاد

لاہور: (دنیا نیوز) ملکی دفاع کی مضبوطی اور افواج پاکستان کی کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن علی اعجاز کی زیر قیادت معرکہ حق کی مناسبت سے پرجوش سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

شہریوں کی کثیر تعداد نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کی، سائیکل ریلی کے شرکاء نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کیلئے ایسی صحت مندانہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، تاریخی کامیابی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کی عظیم مثال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں