انسٹاگرام نے اہم فیچر ختم کر دیا، صارفین حیران

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی محفوظ میسجنگ فیچر ایسا تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتے تھے۔

اس فیچر کے خاتمے کے بعد اب انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کے مطابق یہ تبدیلی گزشتہ روز سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے، اس لیے اسے برقرار رکھنا سود مند ثابت نہیں ہورہا تھا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ میسجنگ کرنا چاہتے ہیں، وہ آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں