ریچھ کی بیکری میں گھسنے کی ناکام کوشش، ویڈیو منظر عام پر
گیٹلن برگ : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر گیٹلن برگ میں ایک مزاحیہ اور انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھوکے ریچھ نے رات کے وقت بیکری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔
یکری ’اولگا یولڈ سنیمَن رولز‘ کے باہر نصب سیکیورٹی کیمرے میں یہ منظر ریکارڈ ہو گیا، جس میں ریچھ دروازے کے قریب آ کر اپنے پنجوں سے اسے کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ دیر جدوجہد کے بعد وہ ناکام ہو کر واپس چلا جاتا ہے۔
— ɪᴍᴘʀ (@XIIMPR) May 8, 2026
بیکری انتظامیہ نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ ریچھ ویڈیو دیکھ رہا ہے تو اسے بیکری کے اصول سیکھنے چاہییں اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین اسے ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ قرار دے رہے ہیں۔