ملتان میں یونیورسٹی کا طالب علم پھندے سے جھول گیا

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لا سٹوڈنٹ نے گلے میں پھندا ڈال کر جان لے لی۔

پولیس کے مطابق متوفی محمد اسلم ضلع جھنگ کا رہائشی تھا جس کی عمر تقریباً 25 سال تھی اور اُس کا آج نکاح ہونا تھا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقتول اسلم بہادرآباد کے علاقہ میں ایک نجی سوسائٹی کے ایک کرائے کے مکان میں دوستوں کیساتھ رہائش پذیر تھا، اہلخانہ نکاح کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ نوجوان نے فون اٹھانا بند کر دیا۔

دوسری جانب دوست نے مکان کی بالائی منزل پر جا کر دیکھا تو محمد اسلم پھندے سے لٹکا ہوا تھا جس نے پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈی ایچ اے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

مزید برآں پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی جب کہ واقعہ کے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں