شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی
شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق میان جوگوٹھ لنک روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔