پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں آندھی اور بارشوں بارے نیا الرٹ جاری
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں گردوغبار، آندھی اور بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے 12 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔