راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی دو افراد کی جان لے گئی
راولپنڈی:( دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہولناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقہ پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لڑائی جھگڑا 1300 روپےکے لین دین سے شروع ہو کر فائرنگ تک جا پہنچا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والے ایک شخص کی شناخت 25 سالہ سراج کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے دنوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔