بہاولنگر: بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو وحشیانہ تشدد کرکے مار دیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر با اثر افراد نے غریب محنت کش کو بیہمانہ تشدد کرکے مار دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، مقتول کے چچا کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، افسوسناک واقعہ موضع شیلی غربی کے قریب پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں