منچن آباد پریس کلب میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

منچن آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر منچن آباد پریس کلب میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔

منچن آباد پریس کلب میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر 30 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا، اس موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چراغاں بھی کیا گیا۔

ملی نغموں اور قومی ترانوں پر شرکاء نے والہانہ جوش و خروشسے بھنگڑے ڈالے، تقریب میں بار ایسوسی ایشن، میڈیا ممبران، انجمن تاجران، انجمن شہریان، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں