ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیرے پر فائرنگ، ایم پی اے ایوب گادھی زخمی ، ساتھی جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیرے پر فائرنگ سے ایم پی اے ایوب گادھی زخمی جب کہ ساتھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے متعلق واقعہ رجانہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرے پر اُس وقت فائرنگ کی جب ایم پی اے ایوب گادھی وہاں موجود تھے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایوب گادھی زخمی جب کہ اُن کے ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔