مناواں: گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق سالی زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) مناواں کے علاقے میں گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالمجید نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی 40 سالہ بیوی ثمینہ اور 50 سالہ سالی نگینہ پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے نتیجے میں ثمینہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نگینہ زخمی ہو گئیں، جبکہ فرانزک ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتولہ کے بیٹے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں