مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتے ہیں دشمن کے سامنے جھکنا ہماری تاریخ نہیں، سفارتی کوششوں کا واحد مقصد ایرانی مفادات کا دفاع کرنا ہے، جنگ بندی کے باوجود بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی جاری ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی وعدہ خلافی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے ہرمز کے اردگرد جنگی جہازوں کی تعیناتی بحران میں اضافے کے سوا کچھ نہیں، ہرمز میں جنگی جہازوں کی موجودگی بحران کو بڑھا دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں