دشمنوں کو پیغام دیدیا ہمارے ملک میں صرف پاکستانیت کی بات ہوتی ہے: گورنر سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے حوالے سے ایک ہفتے سے تقریبات جاری ہیں، آر ایس ایس کو پیغام دیا گیا کہ ہمارے ملک میں صرف پاکستانیت کی بات ہوتی ہے۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ اور آزادی حاصل ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت ثابت کی۔