اسلام آباد میں موسم خراب، متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ سیالکوٹ ایئرپورٹ تبدیل
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
ترجمان سیالکوٹ ایئر پورٹ کے مطابق موسم میں بہتری آتے ہی، آنے والی پروازوں میں سے بیشتر نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے اپنی منزل کیلئے اڑان بھر لی، وفاقی دارالحکومت میں موسم خرابی کے باعث سیالکوٹ ایئر پورٹ آنے والی تمام پروازوں نے بحفاظت لینڈ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پرواز میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں ہوا، آنے والی پروازوں میں فلائی جناح کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز، پی آئی اے کی پرواز ریاض سے اسلام آباد، ایئر بلو کی پرواز شارجہ سے اسلام آباد جبکہ ایئر سیال کی پرواز کراچی سے اسلام آباد شامل تھیں۔