ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
تہران: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جواب مسترد کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ہمارے جواب سے مطمئن نہیں تو یہی بہتر ہے، ٹرمپ کا جواب ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
ایرانی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی قوم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔