قومی کرکٹر بابراعظم کا فٹنس مسائل سے نجات کے بعد پریکٹس کا آغاز
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے فٹنس مسائل سے نجات کے بعد پریکٹس کا آغاز کر دیا۔
ڈھاکہ میں جاری پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران بابراعظم نے نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کی اور دوڑ بھی لگائی۔
بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے، ذرائع کے مطابق بابراعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔