چونیاں پولیس کی کارروائی، منشیات فروخت اور سپلائی کرنے والے گروہ کے 3 ملزم گرفتار

چونیاں: (دنیا نیوز) چونیاں میں چھانگا مانگا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت اور سپلائی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے 03 ارکان گرفتار کر لئے۔

پولیس نے ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ہیروئن، چرس اور شراب برآمد کرلی، ملزمان منشیات چونیاں اور اس کے گردونواح میں فروخت اور سپلائی کرتے تھے جس سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے۔

چھانگا مانگا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اڑھائی کلو چرس 20 لیٹر شراب اور ڈیرھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے انکشاف پر مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان بااثر تھے اور عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں