امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے، بیجنگ آمد کے موقع پر صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کی شام عشائیہ دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے، چین، امریکہ ایرو سپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں