روسی صدر امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جلد ختم ہونے کے لئے پر امید
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تمام فریقوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت پیچیدہ تنازع ہے اور یہ ہمیں ایک مشکل صورتِ حال میں ڈال دیتا ہے کیونکہ ایران اور خلیجِ فارس کے ممالک کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے ساتھ جاری رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں کوئی بھی فریق اس تنازع کو جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس کہہ چکا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔