ایران جنگ بندی مذاکرات میں جلد بازی نہیں کرے گا: سیاسی ماہر سائمن میبن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ امور اور بین الاقوامی سیاست کے ماہر سائمن میبن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ بندی مذاکرات میں جلد بازی نہیں کرے گا، ابھی امریکا اور ایران کے درمیان بڑے مسائل برقرار ہیں۔

مشرق وسطیٰ امور اور بین الاقوامی سیاست کے ماہر سائمن میبن نے کہا کہ حالیہ سفارتی کوششیں انتہائی اہم ہیں، ایران امریکا کو پیغام دینا چاہتا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو اپنی شرائط کے مطابق دیکھ رہے ہیں، ہم جلد بازی نہیں کریں گے۔

سائمن میبن کا کہنا ہے کہ دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی ہمیں ایسا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے جس سے ہم مطمئن نہ ہوں، ایرانی قیادت سمجھتی ہے کہ وہ کہیں زیادہ مضبوط ہے جتنا امریکا تصور کر رہا ہے، دونوں فریق خود کو برتر اور کامیاب سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے سفارت کاری اور براہ راست مذاکرات مشکل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کا محاذ بھی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہا ہے کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے بعد روزانہ خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو موجودہ صورتحال سے سیاسی کامیابی درکار ہے۔

سیاسی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں نیتن یاہو کو مطلوبہ کامیابی نہیں ملی، اسی لیے اب وہ حزب اللہ کے محاذ پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں