ڈونلڈ ٹر مپ کا اٹلی میں تعینات امریکی فوجیوں کی ممکنہ منتقلی پر غور
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے اٹلی میں تعینات امریکی فوجیوں کی ممکنہ منتقلی پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب ہمیں ضرورت تھی تو اٹلی ہمارے ساتھ نہیں تھا، رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی امن تجویز پر متوقع ردعمل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے بھی گریز کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے روم کے دورے کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن کی تجویز پر جواب متوقع ہے، ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے کہا کہ وہ اس مؤقف کی منطق کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اٹلی اتحادی ممالک کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری جہاز رانی کے تحفظ کے لئے ایک مشترکہ مشن کی تیاری میں مصروف ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے اختتام تک تقریباً 12 ہزار 700 امریکی فوجی اٹلی میں مستقل طور پر تعینات تھے جس کے باعث جرمنی کے بعد اٹلی یورپ میں امریکی فوج کی دوسری بڑی موجودگی رکھتا ہے۔