صدر کی زیرِ صدارت بجٹ مشاورتی اجلاس، کمزور طبقات کو ریلیف پر زور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمن ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر توقیر شاہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا، صدر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی فلاح، معاشی استحکام ،کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیا۔