چک امرو :نجی سکول میں کرنٹ لگنے سے کمسن طالبہ جاں بحق
چک امرو(نامہ نگار)نجی سکول میں کمسن طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے علاقہ لنگہ بھٹیاں میں واقع ایک نجی سکول میں بجلی کی وائرنگ اور۔۔۔
دیگر برقی تنصیبات کا کام ہو رہا تھا کہ اس دوران کمسن طالبہ عمائمہ کو بجلی کے تار سے کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقعہ کے بعد ڈی سی نارووال طیب خان اور ڈی پی او نارووال ملک نوید نے نوٹس لیکر مقامی پولیس نورکوٹ کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا، بتایا جا رہا ہے کہ بچی کے والدین کاروائی سے گریزاں ہیں جبکہ محکمہ ایجوکیشن حکام بھی واقعہ پر چشم پوشی کر رہے ہیں۔