آٹے کا تھیلا مزید 20 روپے مہنگا

 آٹے کا تھیلا مزید 20 روپے مہنگا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1065 روپے ہو گئی ہے ،اسی طرح 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی 2200 روپے سے تجاوز کر گیا ہے ،عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں