کراچی :ایف آئی اے کارروائی کروڑوں ایرانی ریال برآمد،ملزم گرفتار

کراچی :ایف آئی اے کارروائی  کروڑوں ایرانی ریال برآمد،ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ایرانی ریال برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر اور مقامی کرنسی برآمد کی گئی۔ملزم سے 940 ملین (94 کروڑ)ایرانی ریال برآمد ہوئے جبکہ غیر قانونی کرنسی کے ساتھ ساتھ 37 لاکھ روپے نقد بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد حنیف ولد عمر فاروق کے نام سے ہوئی، جو بغیر کسی قانونی اجازت نامے کے فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اس کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں