آن لائن فراڈ ،3غیرملکیوں ،خاتون ملزمہ کاجسمانی ریمانڈمنظور

 آن لائن فراڈ ،3غیرملکیوں ،خاتون  ملزمہ کاجسمانی ریمانڈمنظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ڈیوٹی جج نائمہ عفت نے ‘‘ گولڈ باکس’’اور ‘‘جی ایل بی ایکس’’ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے اور اسلام آباد میں بڑے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ سے متعلق کیس میں گرفتار تین غیر ملکیوں اور خاتون ملزمہ کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز ملزموں کو عدالت پیش کر تے ہوئے بتایاگیا کہ 270 متاثرین سے 13 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،مدعی ایاز خان سے 5 کروڑ 41 لاکھ روپے ہتھیائے گئے ،بلیو ایریا اسلام آباد سے مبینہ فراڈ نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا،یادرہے کہ ملزموں پر پیکا ایکٹ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں