دہم جماعت کا رزلٹ 6اگست ، نہم کا 2ستمبر کو جاری ہونے کا امکان

 دہم جماعت کا رزلٹ 6اگست ، نہم کا 2ستمبر کو جاری ہونے کا امکان

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کی ابتدائی تاریخیں فائنل کرلی گئیں۔ دہم جماعت کا رزلٹ 6اگست جبکہ نہم جماعت کا نتیجہ 2 ستمبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نتائج کے شیڈول پر مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ باضابطہ منظوری جلد متوقع ہے ۔میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ جبکہ امتحانات کے داخلے کے شیڈول کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں آٹھویں بورڈ کے امتحانات کیلئے طلبا کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز 25 مئی سے ہوگا جبکہ آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔پیکٹا حکام نے تمام سکول سربراہوں کو طلبا کا درست ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں