سینیٹ ،حکومت اپوزیشن ایک پیج پر ،ایجنڈا پُر امن ماحول میں مکمل

 سینیٹ ،حکومت اپوزیشن ایک پیج پر ،ایجنڈا پُر امن ماحول میں مکمل

نرسنگ مڈوائفری کونسل بل پر ’’ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز‘‘ بل کی منظوری پر وزیرِ صحت نے فرداً فرداً تمام ارکان کے پاس جاکر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ایوانِ بالا کے اجلاس میں ‘‘ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز’’ کا منظر دیکھنے میں آیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آنے والے بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن نے رائے شماری میں حمایت کی، جبکہ بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اسے کمیٹی میں بھجوانے کے حق میں ووٹ دیا ، اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی حاضری معمول سے کم رہی ، اپوزیشن ارکان کی تعداد بھی کم تھی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا معمول کا ایجنڈا پُر امن ماحول میں مکمل کر لیا گیا ، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل بل 2026 کی منظوری کے لئے وفاقی وزیرِ صحت خاصے متحرک رہے اور بل کی اہمیت اجاگر کرتے رہے ۔ جبکہ بعض حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بل کو کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیرِ صحت نے دوبارہ بل فوری منظور کرنے پر زور دیا۔ اس پر پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ ‘‘آپ تسلی رکھیں، پیر تک بل واپس کمیٹی سے ایوان میں آجائے گا۔’’اس دوران بل کی منظوری یا اسے کمیٹی میں بھجوانے کے لیے رائے شماری کی تجویز سامنے آئی تو بل ایک ووٹ کی برتری سے منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیرِ صحت فرداً فرداً ارکان کے پاس گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں