حج مشن ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ‘‘ سیل نے 8 لا پتا حجاج تلاش کیے

حج مشن ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ‘‘ سیل نے 8 لا پتا حجاج تلاش کیے

2ہزار سے زائد گمشدہ بیگز، 6ہزار 800سعودی ریال مالکان تک پہنچائے سیل نے 98فیصد شکایات کا ازالہ کیا ،ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور کی مکہ میں گفتگو

 مکہ مکرمہ ،اسلام آباد (این این آئی) پاکستان حج مشن کے ’’ لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘سیل نے جاری حج سیزن کے دوران 98فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا ۔ ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘ سیل کے سربراہ اور وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری طارق محمد خان نے مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیل کو لاپتا حجاج سے متعلق مجموعی طور پر 8 شکایات موصول ہوئیں اور تمام کو  تلاش کرکے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا ، سامان کی گمشدگی کی اب تک 2 ہزار 151 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 2 ہزار 143 بیگز مالکان کے حوالے کیے جا چکے ہیں ، اسی طرح وہیل چیئر کی گمشدگی کی 62 شکایات میں سے 60 وہیل چیئرز برآمد کر کے واپس کر دی گئیں ، سیل نے 6 ہزار 800 سعودی ریال سے زائد مالیت کی گمشدہ رقم بھی اصل مالکان تک پہنچائی ۔ انہوں نے کہا حجاج کرام اپنے سامان پر حج کارڈ نمبر، بلڈنگ نمبر اور اپنے شہر کا نام واضح طور پر درج کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں