دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد(این این آئی)واپڈا حکام کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک۔۔۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34ہزار 500کیوسک اور اخراج 34ہزار کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک ، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار 900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔