بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ
انضمام کا عمل وزیراعظم کے 23مئی کے دور چین سے قبل مکمل ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وفاقی حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انضمام کا عمل وزیراعظم کے 23 مئی کے دور چین سے قبل مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق فیصلہ ایس آئی ایف سی کو مزید بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا، فیصلہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری تعاون کو موثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرے گی، ایس آئی ایف سی کو اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔