میرا خیال رواں ہفتے جنگ شروع ہوجائے گی:نجم سیٹھی

میرا خیال رواں ہفتے جنگ شروع ہوجائے گی:نجم سیٹھی

محسن نقوی امریکی شرائط لے کر گئے ،ایران نے وہی پہلے والی باتیں کیں ممکن ہے آبنائے ہرمز کھل جائے :پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میر ا خیال ہے کہ ایسا ہوا ہے کہ محسن نقوی امریکی شرائط لے کر ایران گئے ،اس لئے انہیں ایمر جنسی میں جانا پڑا، کیونکہ امریکا نے اپنی شرائط پاکستان کو دیدیں، محسن نقوی نے ان کو پہنچا دیں اور ایران نے اپنا جواب دیدیا۔ایرانی قیادت نے وہی باتیں کیں جو انہوں نے پہلے امریکا کو بھیجی تھیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایرانی قیادت کسی چیز کو ماننے کو تیار نہیں ، میرا خیال ہے اس ہفتے جنگ شروع ہوجائے گی،امریکا کو چین سے کوئی سپورٹ نہیں ملی، صدر ٹرمپ بھی دھمکیاں دے رہا ،ایک ایرانی پروفیسر کہہ رہا ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔ اگرمحسن نقوی کا بیان آتا ہے کہ مذاکرات پھر سے ہوں گے ،اس کامطلب یہ ہے کہ محسن نقوی نے ایران کو قائل کرلیا ،اس کے بعد امریکا کو قائل کیا کیونکہ دونوں کو قائل کرنا پڑتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا بعد میں یا اب جنگ ضرور ہونی ہے ،یہ ایسی جنگ ہوگی جو ختم نہیں ہوگی ،ایک بات یہ بھی ہے جنگ فوری شروع نہ ہو کیونکہ روسی صدر چین کے دورے پر جارہے ہیں ، ہوسکتا ہے دونوں صدور بیٹھ کر کوئی اور تجویز لے کر آئیں اورامریکا، ایران کو دیں، اس کی بنیادپر ہوسکتا ہے مذاکرات ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اس ہفتہ کا انتظار ہوگا اور یہ ہفتہ بہت اہم ہے ، باقر قالیباف کی تقرری اہم پیش رفت ہے ،مجھے نظر آرہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق چین ایران سے بات کرے گا ،ہوسکتا ہے معاملے کے حل کیلئے کوئی کمیٹی بن جائے گی کہ اس پر ٹیکس ، فیس کتنی لگانی ہے ،یہ ممکن ہے آبنائے ہرمز کھل جائے ،اس وقت ایشو یہ ہے کہ اسرائیل کا امریکا پر پریشر ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں