شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

 شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل رابطوں، قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑھ رہا : وزیراعظم، یومِ ٹیلی مواصلات پر پیغام

اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم  شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ، شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔گفتگو کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقائی سفارتکاری میں قطر کے تعمیری کردار اور جاری ثالثی کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل رابطوں، قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق کیا، گفتگو کے نتائج پر پیشرفت کیلئے اعلیٰ سطح رابطے باقاعدگی سے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کے سرکاری دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ایک مکمل ڈیجیٹل انقلاب کی جانب گامزن ہے اور حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے تحت مو ثر اقدامات کر رہی ہے ۔ نیشنل اے آئی پالیسی 2025 مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے جبکہ حالیہ شفاف 5G اسپیکٹرم نیلامی ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے ، پاکستان جنوبی و وسطی ایشیا میں ایک علاقائی ڈیجیٹل مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور CAREC ڈیجیٹل کوریڈور منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے ۔ آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں