ڈیرہ مراد جمالی :ہینڈ گرنیڈ دھماکا 4 پولیس اہلکار، 11 شہری زخمی

 ڈیرہ مراد جمالی :ہینڈ گرنیڈ دھماکا  4 پولیس اہلکار، 11 شہری زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ،اے پی پی)ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب ہینڈ گرنیڈ دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ڈی سی چوک کے قریب اس وقت دھما کا ہوا جب پولیس موبائل گشت پر تھی ۔ موٹر سائیکل سوار ہینڈ گرنیڈ پولیس موبائل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ دھماکے سے چارپولیس اہلکار ارشاد علی، ریاض احمد،سیف اﷲ،رب نواز ،شہری محمد ایوب،بشام،عبدالحمید،محمد حیات،محبت خان،عبدالرحیم،رمیش لعل،حاکم علی،عبدالسلام امیر بخش،محمد ہاشم زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد 6 افراد کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی ۔علاوہ ازیں ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں