تاجر عامر اعوان قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

تاجر عامر اعوان قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ میں 35 روز توسیع کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا دوران تفتیش کافی چیزیں سامنے آ رہیں، جج نے کہاکہ ملزمان سے تفتیش جلد مکمل کی جائے ، سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں