وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر چھ ماہ کے عرصے میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا گیا ہے اور ریاست و پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے تمام فریقین اور عوامی نمائندوں سے مشاورت اور بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوں ۔