معصوم بلوچ عوام پھر فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ
غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی پر شدید غم و غصہ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے ۔خودکش دھماکے میں رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی جبکہ متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے سے گھروں میں موجود بلوچ شہری، جن میں بچے اور خواتین موجود تھیں۔ فتنہ الہندوستان ہمیشہ کی طرح آسان اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ،غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،شہریوں نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔