پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلہ شدت 4.8 ریکارڈ،خوف و ہراس

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلہ   شدت 4.8 ریکارڈ،خوف و ہراس

لاہور(دنیا نیوز ،آئی این پی)پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور پھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔۔۔

 لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور ، گہرائی 12 کلو میٹر تھی ۔آخری اطلاعات تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں