40دن مکمل ، پاکستانی یر غمالی صومالی قزاقوں سے رہا نہ ہوسکے
اسلام آباد (این این آئی)صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر آنر 25کے اغوا کو 40دن مکمل ہوگئے۔
تاہم 10پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی تاحال رہا نہ ہوسکے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر آنر 25کے مالک کے ذریعے بحری قزاقوںسے مذاکرات کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق قزاقوں نے ابتدا میں 10لاکھ ڈالر اور بعد ازاں 40لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ۔ 21اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر کے عملے کے 17افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشن ، 1بھارتی اور 1 میانمار کا شہری شامل ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق جہاز اس وقت صومالی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے ۔