370 حجاج اسلام آباد پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر طارق فضل نے استقبال کیا

 370 حجاج اسلام آباد پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر طارق فضل نے استقبال کیا

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے ایئر پورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضئہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی ۔انہوں نے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں