کسان کارڈ سے کاشت کاروں کی قسمت بدل رہی ہے : مریم نواز

کسان کارڈ سے کاشت کاروں کی قسمت بدل رہی ہے : مریم نواز

پنجاب کا کاشتکار آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کرجئے گا، خوشحالی کی راہ پر دیکھنا خواب :وزیراعلیٰ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری، 2ارب54 کروڑ کے قرض استعمال

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زراعت میں انقلاب کے لئے کاشتکاروں کو کسان کارڈریکارڈ تعداد میں جاری کئے جاچکے ہیں،ان کا کہناہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے ۔پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جئے گا۔پنجاب کے کاشتکارکومالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاربھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرکے شاندار مثال قائم کی ہے ۔

صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے گئے ۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کئے ہیں۔ گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بدولت100 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی۔ پانچ لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے وصول کیے گئے جو 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ ہے ۔ کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لئے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو مل گئے ۔ تین لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں