انسانی سمگلنگ ، نوکنڈی میں 149افغان باشندے گرفتار
نوکنڈی (نامہ نگار )ایف سی بلوچستان نے چاغی کے سرحدی شہر نوکنڈی کے علاقے کلی ہمے میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 149غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد انسانی سمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران، ترکی اور دیگر یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کے مطابق گرفتار تمام افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد واپس افغانستان بے دخل کر دیا گیا۔