ہائیکورٹ :بیوی و ساس کے قتل میں پھانسی کی سزا پانیوالا بری

 ہائیکورٹ :بیوی و ساس کے قتل میں پھانسی کی سزا پانیوالا بری

دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا لے پالک والدہ سے 9ماہ کابچہ واپس لیکر حقیقی ماں کے سپرد کر دیا گیا

 لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بیوی اور ساس کے قتل میں دو مرتبہ سزائے موت پانے والے مجرم گلفام کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے 2023 میں گلفام کو دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی،عدالت نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم عمران کو بھی بری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے عرشہ بی بی کی درخواست پر نو ماہ کا بچہ لے پالک والدہ سے لے کر حقیقی والدین کے حوالے کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد لے پالک والدہ آمنہ بی بی احاطہ عدالت میں بے ہوش ہو کر گر گئیں، جبکہ حقیقی والدین بچے کو لے کر چلے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں