توانائی کمیٹی:پاور جنریشن اور الیکٹرسٹی ترمیمی بلز 2026 منظور

توانائی کمیٹی:پاور جنریشن اور الیکٹرسٹی ترمیمی بلز 2026 منظور

ہری پور گرڈ سٹیشن منتقلی ،جنکوز ملازمین کو قریبی ڈسکوز میں ایڈجسٹ کرنے کی سفارش حیسکو ،سیپکو کی فیڈر وائز لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری اور ٹیرف ریٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نامہ نگار، آن لائن)قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی نے پاور جنریشن ریگولیٹری ترمیمی بل اور الیکٹرسٹی ترمیمی بلز 2026 کی منظوری دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا۔ ۔سب کمیٹی کے کنوینر بابر نواز خان نے بتایا کہ 132 کے وی ہری پور-II گرڈ سٹیشن سرائے صالح کے بجائے پڈھانہ ہری پور منتقل کیا جائے ۔ اجلاس میں جنکو زکے ملازمین کو ڈسکو زمیں ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے کمیٹی نے سفارش کی کہ ملازمین کو جہاں ممکن ہو ان کے ڈومیسائل کے قریبی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے ۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں حیسکو اورسیپکو کی فیڈر وائز لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری اور ٹیرف ریٹس کی تفصیلات نیپرا ایکٹ کے مطابق پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں