پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی بیانات مسترد کر دئیے

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی بیانات مسترد کر دئیے

یہ بھارت کی حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے ،اسے قابلِ نفرت سمجھتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق بھارت کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق مسخ کرنے کی کوشش  قرار دے دیا،ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی تازہ بیان بازی کو مکمل مسترد اور اسے قابلِ نفرت سمجھتے ہیں، بھارت کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار ہے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے طویل غیر حل شدہ تنازع ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے بے بنیاد دعوے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ، بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں،پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں