خیبر پختونخوامیں مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

 خیبر پختونخوامیں مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

13ہزار افغانوں کی جانچ پڑتال، بے نامی جائیداد ضبط کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ تیار، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جا ری

پشاور(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق 13ہزار افغان باشندوں کی شناخت کیلئے  کارروائی کی جائے گی، غیر ملکیوں کی بے نامی جائیداد بھی ضبط کرنے کیلئے ہوم ورک کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا ، ساتھ ہی ساتھ افغانوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے ، ایک لاکھ سے زائد مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مزید برآں افغانوں کو کرایہ پر رہائش دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے ،اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور افغان مہاجرین کے ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال شروع کردی گئی ، بارڈر مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں