سوات:زہریلی چیز کھانے سے چار بچیوں کی حالت غیرہوگئی

سوات:زہریلی چیز کھانے سے  چار بچیوں کی حالت غیرہوگئی

سوات(این این آئی)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں زہریلی چیز کھانے سے چار بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کرشمہ، سویرا، اوزیشمہ اور وجیہہ کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں بعد ازاں سیدو شریف ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ بچیوں نے زہریلی چیز خود کھائی یا کسی نے انہیں کھلائی ہے ۔ کبل پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں